اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے دوہرے معیار کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی سرزمین میں دہشتگردوں کے اڈوں کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کا دوہرا معیار علاقے کے فائدے میں نہیں ہے۔ ہندوستان کی وزارت دفاع نے پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کو علاقائی ملکوں حتی پاکستان کی داخلی سیکیورٹی کے لئے حقیقی خطرہ قرار دیا اور تاکید کی کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور پرامن تعلقات کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی جاری سرگرمیوں کے ساتھ سیکورٹی خطرات نئی دہلی کے لئے ناقابل حل مسئلہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲